مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے محکمہ پاسپورٹ اور امیگریشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی خواجہ سعد رفیق، بھائی سلمان رفیق اور قیصر امین بٹ کے نام بلیک لسٹ میں شامل کردیئے۔ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق اور قیصر امین بٹ کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے گئے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ اور امیگریشن نے تینوں رہنماؤں کے نام اور پاسپورٹس نیب لاہور کی درخواست پر بلیک لسٹ میں ڈالے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
خواجہ برادران کے پاسپورٹس بلیک لسٹ میں ڈالنے کی درخواست ڈی جی نیب لاہور نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کو کی تھی۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست بھی پہلے سے کر رکھی تھی۔
آپ کا تبصرہ